چینی شخص نے41کلو وزنی دیوہیکل شکر قندی اُگا لی

January 18, 2018

بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک) سرد موسم میں گرما گرم شکر قندی یوں تو سبھی کو اچھی لگتی ہے لیکن جناب شکر قندی وہ بھی اتنی بڑی شایدہی آپ نے دیکھی ہو۔ جی ہاں، چین میں ایک شخص نے دیوہیکل شکر قندی اُگا کر دیکھنے والوں بھی حیران کردیا ہے۔ چین کے صوبے Zhejiangکے شہر Taizhouسے تعلق رکھنے والے Cheng Yuezheng نامی شخص نے اپنے کھیت میں ایک دو کلو نہیں بلکہ 41کلو وزنی دیوہیکل شکر قندی اُگا نے کی ٹھانی اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا۔ چینگ اگلے سال اس سے زیادہ وزنی شکر قندی اُگا کر عالمی ریکارڈ بنانے کا خواہاں ہے۔