وکرم بھٹ کے پاس معلومات کا بیش بہا خزانہ موجود ہے، زرین خان

January 18, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکار زرین خان نے کہا ہے کہ فلم ”1921“ کے ہدایتکار وکرم بھٹ کے پاس معلومات کا بیش بہا خزانہ موجود ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زرین خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وکرم بھٹ ایک بہترین ہدایتکار ہیں اور میرا ان کے ساتھ کام کا تجربہ بہت اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ فلم ”1921“ سے پہلے میں انہیں ذاتی طور پر نہیں جانتی تھی ۔