فلو سے متاثر اور بچے ہوئے شہری فوری ویکسین لگوالیں،بینبری جی پی کی ہدایت

January 18, 2018

بینبری(مریم فیصل)بینبری کے جی پی لوگوں پر زور دےرہے ہیں کہ ابھی بہت دیر نہیں ہوئی ہےلوگ فلو ویکسین لگوا لیں۔خاص کر وہ لوگ جو فلو سے متاثر ہونے والے گروپ میں سر فہرست ہیں بچے اور بوڑھے افرادفلوویکسین لگوائیں۔ برطانیہ میں اس وقت سرد موسم کا راج ہے ایسے میں بچے بڑے سب ہی فلو کا شکار ہوسکتے ہیں ۔فلو کا وائرس مریض کو ٹھیک ہونے کے بعد بھی بیمار اور سستی میںمبتلا رکھتا ہے ۔اس کا وائرس پانچ دن میں بے اثر ہوتا ہے لیکن اس کے بعد بھی مریض سست ،بھوک نہ لگنے اور عام روزمرہ کے معمولات ٹھیک طرح سے انجام نہیں دے پاتااس لئےضروری ہے کہ فلو ویکسین لگوالی جائے ۔وہ افرا دبھی جو فلوسے بچے ہوئے ہیں اور وہ بھی جو اس کا شکار ہوچکے ہیں ویکسین لگوائیںیہ ویکسین این ایچ ایس کی جانب سے بالکل مفت لگائی جاتی ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ افراد کو اس سے استفادہ کرنا چاہئے۔بینبری جی پیز کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ اس سال این ایچ ایس trivalent ویکسین فراہم کررہی ہے جوکہ اگرچہ فلو کے تمام جراثیم کو مکمل طور پر کور نہیںکرتی لیکن اس کے باوجود بھی کچھ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے کہ تحت لوگ ضرور ویکسین لگوائیںحالانکہ این ایچ ایس کو quadrivalent ویکسین ہی مہیا کرنی چاہئے تھی جو کہ فلو وائرس کو مکمل طور پر کور کرتی ہے لیکن مخصوص ایج گروپ کے بچوںکویہی قسم لگائی جا رہی ہے ۔ جی پی کے مطابق ویکسین سے وائرس کی ایک سے دوسرے میں منتقلی کا عمل کمزور ہوجاتا ہے ۔ وہ افراد جو فلوکا شکارہوں انھیں کام سے چھٹی لینی چاہئے تاکہ یہ دوسروںمیںمنتقل نہ ہواور فلوویکسین فورا لگوانی چاہئے ۔ویسے بھی این ایچ ایس پر دباوکی وجہ سے بستروںکی قلت کا سامنا ہے اس لئے بہتر ہے کہ لوگ فلو ویسین لگوالیںتاکہ اس کے وائرس کا شکارہوکر اسپتال میںداخلے کی ضرورت پیش نہ آئے، عین ممکن ہے کہ اسٹاف اور بستروںکی قلت کی وجہ سے داخلہ بھی نہ ملے ۔ پہلے ہی ملک کے تمام اسپتال ایمرجنسی داخلوںکی وجہ سے بہت مشکل میں ہیں اس لئے فلو کی وجہ سے نمونیایا اسی جیسی دوسری بڑی اور خطرناک بیماریوں میںمبتلاہونے سے بہتر ہے کہ مفت ویکسین کی سہولت سے فائدہ اٹھایا جائے ۔این ایچ ایس نے تجویز کیا ہے کہ اگر کسی کو بھی ہائی فیور ،زیادہ تھکان ،خشک یا بلغمی کھانسی ،بھوک میںکمی یا پھر پیٹ میں دردکی شکایت ہو تو فورا اپنے جی پی سے رابطہ کریں۔