زینب کےقاتلوں کو سرعام پھانسی دی جائے،پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ

January 18, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ جنوبی پنجاب کے سابق صدر سلیم الرحمٰن میو ٔکی زیر صدارت سانحہ قصور میں زینب کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور سانحہ پر احتجاجی اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت علی حید گیلانی نے کی، علی حیدر گیلانی نے مرزا عزیز اکبر بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زینب کے قتل میں گرفتار ملزمان کی گرفتاری کے بعد جدید خطوط پر تحقیقات کرکے ملزمان کو سرعام پھانسی دی جائے، عابد امام نے کہا کہ زینب جیسی معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی پر جتنا بھی احتجاج کیا جائے وہ کم ہے ۔