پیرس میں جانوروں کے سالانہ شو کا آغاز

January 18, 2018

پیرس میں جانوروں کے سالانہ شو کا آغاز ہوگیا ہے جس میں مختلف اقسام کے ہزاروں جانور لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس کےPorte de Versailles کنونشن سینٹرمیں منعقد ہونے والے اس دو روزہ سالانہ اینیمل شو میں مختلف نسل کے پندرہ سو کتے اور بلیوں سمیت سانپ، خرگوش، چھپکلی، چوہوں اور پرندوں سمیت ڈھائی ہزار سے زائد مختلف اقسام کے جانور نمائش کیلئے پیش کئے گئے جنہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد پیرس کا رُخ کر رہی ہے جبکہ درجنوں جانوروں کو ایک ساتھ دیکھ کر بچے بھی بیحد انجوائے کیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والا یورپ کا یہ سب سے بڑا جانوروں کا میلا دو روز تک جاری رہے گا جبکہ شو کے دوران کیٹ شو ، ڈاگ شو، جمپنگ اور کلائمبنگ جیسے منفرد مقابلے بھی منعقد کئے جائیں گے جس میں شیر کی خالہ بلیاں اور ڈوگی میاں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔