چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت مومنٹ آف دی ایئر قرار

January 18, 2018

آئی سی سی نےچیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی جیت کو مو منٹ آف دی ائیر جبکہ فاسٹبالر حسن علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ائیر قرار دیا ہے۔

آئی سی سی کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان آج دبئی میںکیا گیاجس میں ایمرجنگ پلیئرآف دی ائیر کی کیٹیگری میں پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاداب خان کے علاوہ بھارتی اسپنر کلدیب یادیو اور انگلش بیٹسمین ڈیوڈ مالان کو بھی نامزد کیا گیا تھا، تاہم ایوارڈ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں حاصل کرنے والے حسن علی کے حصے میں آیا۔

ایوارڑز مقابلے میں پاکستان کی چیمپئنز ٹرافی میں جیت کو مو منٹ آف دی ائیر قرار دیا گیا۔ قومی ٹیم نے گزشتہ سال فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی۔

آسٹریلوی کپتان اسٹون اسمتھ آئی سی سی ٹیسٹ کرکٹر آف دی ائیر قرار پائے ۔ انہوں نے 16 ٹیسٹ میچز میں 1875 رنز اسکورکئے۔اسمتھ کے علاوہ اس کیٹیگری میں اسپنر ناتھن لیون، بھارتی ویرات کوہلی، کیوی قائد کین ولیمسن، جنوبی افریقی پیسر کاگیسو ربادا اور انگلش بولر جیمز اینڈرسن کے نام شامل تھے۔

افغانستان کے اسپنر راشد خان ایسوسی ایٹ پلیئر آف دی ایئر قرار پائے ۔

امپائرنگ کے شعبے میں جنوبی افریقا کے میرائس ایراسمس امپائر آف دی ائیر قرار پائے ۔ انہوں نے گزشتہ سال بھی بہترین امپائر کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔