شمالی روس میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اڑسٹھ درجے نیچے گر گیا

January 18, 2018

شمالی روس کے علاقے سائبیریا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اڑسٹھ ڈگری نیچے تک گر گیا ہے ، گزشتہ روزیہ پینسٹھ درجہ تک ریکارڈ کیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق روس کے مشرق بعید کے علاقوں میں بھی سردی کی شدت جاری ہے، جبکہ سائبیریا میں جمعرات کو درجہ حرارت منفی اڑسٹھ ریکارڈ کیا گیا۔بدھ کے روز درجہ حرارت منفی پینسٹھ تک جانے پر علاقے کے اسکولوں کو بند کر دیا گیا تھا۔

دریں اثنا حکام نے لوگوں کو گرم کپڑوں کے استعمال اور غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے، برفباری اور سردی کی شدت پورے مہینے جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔