فلم12 اسٹرونگ کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

January 18, 2018

جنگی مناظر کی عکاسی کرتی نئی ہالی وڈ ایکشن ڈرامہ فلم 12 اسٹرونگ کافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایت کار نکولاس فجل سگ کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی امریکا میں نائن الیون کے سانحے کے بعد ہونے والے واقعات کی منظرکشی کر رہی ہے جس میں امریکی افواج نے افغانستان میں پیش قدمی کی اور دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔

گھوڑوں پر سوار یہ اسپیشل امریکی فوجی غیر متوقع حالات کا سامنا کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسی مقصد کیلئے خطرناک آپریشنز بھی سر انجام دیتے ہیں۔

مولی اسمتھ اور ٹرینٹ لکنگ برگ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ کے نامور اداکارکرس ہیمسورتھ اور مائیکل پینا سمیت مائیکل شینن، آسٹن اسٹوویل، ٹریوینٹی روڈز، روب رِیگل، ولیم فچنراور ایلسا پٹاکی اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

امریکی رائٹرDoug Stanton کے بیسٹ سیلنگ ناول سے ماخوذیہ وار ڈرامہ ایکشن فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت کل19جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔