اسٹوکس کی واپسی میں تاخیر، 13فروری کوعدالت میں طلب

January 19, 2018

انگلش آل رائونڈر بین اسٹوکس کی کرکٹ میدانوں میں واپسی کی امیدوں کو پھر بڑا دھچکا لگ گیا ہے،انہیں کلب جھگڑے والے واقعہ میں برسٹل عدالت نے 13 فروری کوطلب کرلیا ہے۔

اتفاق سے اسی دن انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 میچ سے کرکٹ میدانوں میں قدم رکھناتھا ۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ 3 ملکی ٹی 20 کپ جس میں تیسری ٹیم آسٹریلیا کی ہوگی کہ ابتدائی میچ نہیں کھیلیں گے۔

اب بین اسٹوکس کو عدالت پیشی کے لئے 13 فروری کو نیوزی لینڈ نہیں بلکہ انگلینڈ پہنچنا ہوگا۔

قبل ازیں گزشتہ روز آسٹریلیا میں انگلش کوچ نے بین اسٹوکس کی واپسی کا خیر مقدم کیا تھا۔