امریکا میں بھالو کا سڑک پر کھڑی گاڑی پر قبضہ

January 20, 2018

مفت میں اگر بیش قیمت گاڑی کا مالک بننا ہو تو یہ صرف کسی گیم شو یا انعامی اسکیم کے ذریعے ہی ممکن ہوسکتا ہے، لیکن یہ بات بھلا اس بھالو کو کون سمجھائے۔

جی ہاں امریکی ریاست ٹینیسی میں سڑک کنارے کھڑی ایک کار کو خالی دیکھ کر بھالو ڈرائیونگ سیٹ پر سوار ہوگیا اور گاڑی کو اپنی ملکیت سمجھ بیٹھا۔

پاس ہی کھڑی دوسری گاڑی میں بیٹھے شخص نے دروازہ کھول کر بھالو کو باہر نکالنے کی کوشش کی، لیکن یہ پھر بھی باہر نہ آیا۔

لیکن چند لمحوں بعد گاڑی کے اندرونی حصے کا کباڑہ کرکے یہ بھالو خود ہی دروازہ کھول کر باہر نکل آیا۔