اتحادی ملک الزام کے بجائےافغانستان پرتوجہ دیں،ملیحہ لودھی

January 20, 2018

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ افغانستان اورامریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک الزام تراشی کے بجائےافغانستان میں درپیش چیلنجوں پرتوجہ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مائنڈسیٹ تبدیل کرنےکی بات کرنےوالےاپنےگریبان میں جھانکیں،پاکستان میں تخریب کاری کے لیے اپنا ریکارڈ دیکھیں،کلبھوشن اس کاکھلاثبوت ہے۔

دہشت گردوں کی پناہ گاہیں افغانستان سےباہرتصورکرنےوالےحقائق کاجائزہ لیں۔محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی،منشیات سےآمدن،دہشت گردوں کوبیرونی مددکی ضرورت ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 17 سال کی تاریخ بتاتی ہے کہ افغانستان میں طاقت سےکام نہیں چلےگا،طاقت،دباؤکی حکمت عملی افغانستان میں کام کرجائےگی،یہ سوچناخام خیالی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ میںبھارتی مندوب نےپاکستان پرافغانستان کوعدم استحکام سےدوچارکرنےکابےبنیادالزام لگایاتھا ۔