روس میں آئس ہاکی کا میدان جنگ میں تبدیل

January 20, 2018

ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن بعض اوقات کھلاڑی کھیل کے میدان میں اپنے جذبات اور غصے پر قابو نہیں رکھ پاتے جس سے نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچتی ہے۔

ایسا ہی ایک نظارہ گذشتہ دنوں روس میں ہونے والے جونیئر آئس ہاکی میچ کے دوران دیکھنے کو ملا جس میں انڈر 12کی دو ٹیمیں مدِ مقابل تھیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان چھوٹے سے جھگڑے سے شروع ہونے والی بات ہاتھا پائی تک جاپہنچی جہاں مدِ مقابل کھلاڑیوں نے کھل کر لاتوں گھونسوں کا استعمال کیا۔

کہیں کوئی کسی کی ہاکی اسٹک سے دھنائی کرتا نظر آیا تو کوئی فلائنگ ککس اور گھونسوں سے مخالف ٹیم پر بھاری پڑتا دکھائی دیا جب چند کھلاڑی تو مارشل آرٹس کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے فلائنگ فلپ فلاپ تکنیک کا سہارا لیکر دوسرے کھلاڑیوں کو ڈھیر کرنے میں مصروف رہے۔