بھارت نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ جیت لیا، پاکستان کو شکست

January 20, 2018

بھارت نے پاکستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست دے دی ،بھارت نے فائنل میں پاکستان کو دو وکٹوں سے زیر کیا۔

متحدہ عرب امارات کےشارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کا ٹاس بھارت نےجیتا اور پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نےپہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے بدر منیرکے57، ریاست خان 48 اور نثار علی کے 47 رنز کی بدولت مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بناکر بھارت کو جیت کیلئے 309 رنز کے ہدف دیا ۔

بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف دلچسپ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا،سنیل رمیش 93 اور اجے ریڈی 62 رنز بناکر بھارتی ٹیم کے نمایاں بیٹسمین رہے ۔

بھارت نے دوسری مرتبہ یہ ایونٹ جیتا ہے جب کہ پاکستان بھی یہ اعزاز دو مرتبہ حاصل کر چکا ہے۔