تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف جلسے جلوس کر کے سپریم کورٹ پر عوامی دباؤ کے ذریعے اپنے خلاف فیصلے کو تبدیل کرانا چاہتے ہیں۔
ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کےعوامی جلسوں کا مقصد واضح ہو گیا ہے،سابق وزیراعظم خود کہتے ہیں سپریم کورٹ کو اس کی نااہلی کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔
ان کا مزید کہناتھاکہ نوازشریف اپنی نااہلی کے فیصلے کے خلاف عوامی دباؤ بڑھانا چاہتے ہیں،سابق وزیراعطم کامسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے ایمپائرزکے ساتھ کھیلتے رہے ہیں۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف جسٹس قیوم جیسے جج چاہتے ہیں، جن پر دباؤ ڈال کر اپنی مرضی کا فیصلہ لکھوائیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے نوازشریف کو دھچکا پہنچایا ہے، فیصلے کے بعد نوازشریف نے ملک کی اعلیٰ عدلیہ کے خلاف مہم شروع کردی ہے۔