کابل میں ہوٹل پر حملہ، 18 سے زائد افراد ہلاک

January 22, 2018

افغان دارالحکومت کابل کے ہوٹل پر حملے میں غیر ملکیوں سمیت 18 سے زائد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں مقامی ایئرلائن عملے کے 11غیرملکی افراد بھی شامل ہیں، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

افغان میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ہوٹل حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں مقامی ایئرلائن کا غیر ملکی عملہ، افغان اعلیٰ امن کونسل کے رکن احمد فروزن اور پاکستان میں افغان سفارتکار ڈاکٹر وحید بھی شامل ہیں۔

گزشتہ رات 4حملہ آوروں نے کابل ہوٹل پر حملہ کر کے ہوٹل میں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا تھا، افغان سیکورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان مقابلہ 13 گھنٹے جاری رہا،مقابلے میں تمام حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔

افغان حکام کے مطابق ہوٹل سے 41غیرملکیوں سمیت 126افراد کو بحفاظت نکالا گیا، حملے کی ذمے داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔