آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن، شہباز شریف آج طلب

January 22, 2018

نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کی انکوائری کےلیے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج طلب کر رکھا ہے۔

نیب ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو آج صبح 10بجے نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے لاہورکی آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ کرپشن کے حوالےسے انکوائری کی جائےگی ۔

نیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو باقاعدہ نوٹس بھی بھجوادیا ، جس میں وزیر اعلیٰ سے کہا گیا ہے کہ وہ 22 جنوری کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کےسامنے پیش ہوں۔