موسیقار استاد نذر حسین انتقال کرگئے

January 22, 2018

لاہور (این این آئی) ممتاز موسیقار استاد نذر حسین طویل علالت کے بعد گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئے۔ استاد نذر حسین نے کئی مقبول نغموں اور غزلوں کی دھنیں ترتیب دیں۔ استاد نذر حسین کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی شوبز سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات ان کی رہائش گاہ پہنچنا شروع ہو گئیں۔ ان کے پسماندگان میں ان کی اہلیہ معروف اداکارہ اور گلوکارہ عارفہ صدیقی اور ایک بیٹی شامل ہیں۔