مذہب کے نام پر لوگوں کو ورغلا یا جا رہا ہے ،وفاقی وزیر داخلہ

January 22, 2018

نارووال(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ مذہب کے نام پر لوگوں کو ورغلا یا جا رہا ہے کہ ایک ہفتے میں شر یعت نافذ کی جائے ،ہر کلمہ گو نے جب کلمہ پڑ لیا تو وہ شر یعت محمدی ؐ میں آ گیا جبکہ بین الاقوامی علماءنے بھی اس بات کی تصد یق کر دی کہ پاکستان کا آئین اسلامی ہے ،لوگو ں کو اکسانے کیلئے نعرے بنائے جا رہے ہیں، ختم نبوت کے نام پر ملک میں طوفان کھڑا کیا گیا ،ہم سب ختم نبوت کے محافظ ہیں اور یہ عقیدہ ہمیں اپنے ماں باپ اور جان سے بھی زیادہ عزیز ہے ،پاکستان کی سرحدوں پر اس وقت شدید خطرات ہیں ، دشمن پاکستان کو دبا ؤ میں لانے کیلئے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، اسرا ئیلی وزیر اعظم کا دورہ بھارت اور مودی کا دورہ امریکہ میں باہمی اشتراک کس کے خلاف ہے ؟ اس وقت ہم سب کو یکجا ہو کر عالمی طاقتوں کو اتحاد کا پیغام دینا ہو گا،اپوز یشن کی سیاست انتشار ،دھرنوں اور ملک کو تقسیم کرنے کی ہے جبکہ ن لیگ عوامی خدمت ،ترقی ،بجلی کے نئے منصوبوں سمیت امن کی بحالی کی سیاست کر رہی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،وز یر داخلہ نے کہا کہ ہری پور کے جلسہ نے ثابت کر دیا کہ کہ عوام کے دلوں پر حکومت کرنے والے کو پانچ لوگ ہٹا نہیں سکتے،اپوزشن جماعتوں کا لاہور کا جلسہ صرف اس لئے ناکام ہوا کہ عوام میں شعور آچکا ہے اور لاہور والوں نے اپوزشن کے ایجنڈے کو رد کر د یا ہے، سی پیک کے باعث پاکستان دنیا بھر میں ممتاز ہو گا، منصوبے کے تحت لاکھوں پاکستانی نوجوانوں کو روز گار ملے گا، اگر ہمیں واحد اسلامی ایٹمی طاقت کو بچانا ہے تو اپنی معیشت کو مضبوط کر نا ہو گا ،پاکستان میں امن کو بحال کر کے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرتے ہوئے ن لیگ پاکستان کو ا یشیاءکا ٹا ئیگر بنا رہی ہے ،چکوال میں خادم رضوی نے محلے محلے میں کہا کہ اگر وہ ا یمان رکھتے ہیں تو تحریک لبیک کو ووٹ د یں اگر ن لیگ کو ووٹ د یا تو کافر ہو جاؤ گے ،وزیر داخلہ نے کہا کہ سیالوی صاحب کا احترام ہے اور میں علماءکو ادب سے کہنا چاہتا ہوں کہ آج شر یعت محمدی ؐ کا تقاضا ہے کہ اس پسی ہوئی امت کو اقتصادی اور معاشی طاقت سے ہمکنار کیا جائے۔