پیر علائو الدین صدیقی کا سالانہ عرس3فروری کو ہوگا

January 22, 2018

برمنگھم (نمائندہ جنگ) عالمی تحریک تحفظ ناموس کے مرحوم قائد و آستانہ عالیہ نیریاں شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین علامہ الحاج پیر علائو الدین صدیقی کا سالانہ عرس شریف 3فروری بروز ہفتہ مرکزی جامع مسجد گھمگول شریف میں منایا جائے گا۔ علامہ پیر ظہرالدین صدیقی کی نگرانی میں ہونے والے اس عرس کے مہمان خصوصی آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے مرکزی سجادہ نشین علامہ پیر ڈاکٹر محمد سلطان العارفین صدیقی ہوں گے جو عرس سے قبل آزاد کشمیر سے برطانیہ آئیں گے۔ برطانیہ اور یورپ بھر سے آستانہ عالیہ نیریاں شریف کے عقیدہ مند شرکت کریں گے۔ عرس کی تقریب بعد نماز ظہر شروع ہوگی۔ اس سے برطانیہ بھر کے جید علما و مشائخ، سکالرز، مذہبی و روحانی شخصیات مختلف آستانوں کے پیران عظام مرحوم علائو الدین صدیقی کی زندگی، ان کے کردار، خدمات پر روشنی ڈالیں گے، عرس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ برطانیہ بھر سے بڑی تعداد متوقع ہے۔ برطانیہ بھرسے نیریاں شریف کے خلفا بڑے بڑے قافلوں کی صورت میں شرکت کریں گے۔