سپریم کورٹ جعلی پولیس مقابلوں کابھی حساب لے، پرویز الٰہی

January 22, 2018

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پنجاب میں جعلی پولیس مقابلے کرانے اور کرنے والوں سے بھی حساب لے۔ انصاف کا راستہ روکنے والوں کو اب جانا ہو گا۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر وکلا وفد سے گفتگو میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ان کے ہر اچھے کام کو ختم کر دیا یا ختم کرنے کی کوشش کی۔ جس میں وکلا کے لیے سرکاری اسپتالوں میں دی گئی مفت علاج اور آپریشن کی سہولیات بھی شامل تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین و قانون کی حکمرانی اور مظلوموں کو انصاف دلانے کے لیے وکلا برادری کی جدوجہد تاریخ کا روشن باب ہے۔