پیرو: آتش فشاں کے اوپر تنی رسی پر چلنے کا مظاہرہ

January 22, 2018

پیرو میں خطروں کے کھلاڑی نے آتش فشاں کے اوپر تنی رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے سطح سمندر سے18700فٹ بلندی پر سلینک لائننگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

ایڈونچر کے شوقین نوجوانوں کیلئے شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کیلئے وہ ہر خطرے سے لڑ جاتے ہیں چاہے اس دوران اُن کی جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا جرمن جانباز کرتب بازی کا شوق پورا کرنے کیلئے پیرو کے آتش فشاں پرپہنچ گیا۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین Lukas Irmler نامی خطروں کے کھلاڑی نے پیرو کے El Misti آتش فشاں کا انتخاب کیا۔

سطح سمندر سے18700فٹ بلندی پر دہکتے آتش فشاں پر اوپر بندھی 1410فٹ طویل رسی پر چلنے کا شاندار مظاہرہ کر کے اس نے نہ صرف دیکھنے والوں کو دنگ کردیا بلکہ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔

واضح رہے Lukas Irmler نے اس سے قبل سطح سمندر سے 17133 فٹ بلندی پر 81فٹ طویل رسی پر چلنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔