امریکی فیصلے کے خلاف اسرائیل کےعرب ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج

January 22, 2018

مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کے خلاف اسرائیل کےعرب ارکان پارلیمنٹ نے احتجاج کیا۔

عرب ارکان نےیہ احتجاج اس وقت کیا جب اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی نائب صدر مائیک پینس خطاب کر رہے تھے ،عرب ارکان احتجاجی پلے کارڈز لے کر کھڑے ہوگئے۔

اس صورت حال پر سیکیورٹی اہلکاروں نے مظاہرین کو روکا اورانہیںپارلیمنٹ ہال سے باہر نکال دیا، اس دوران دیگر اراکین تالیاں بجاتے رہے، اسرائیل کے عرب ارکان پارلیمنٹ نے مائیک پینس خطاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔