پنجاب یونیورسٹی میں صورتحال ایک بار پھر کشیدہ

January 23, 2018

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہوگئی ،ہاسٹل نمبر 1 میں طلبہ تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھرائو کیا ۔

پولیس نے ہاسٹل نمبر 1 کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ہنگامہ آرائی میں ملوث متعدد طلبہ کو گرفتار بھی کیا ہے۔

طلبہ تنظیموں کے کارکنوں میں لڑائی کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف ہاسٹل نمبر 1 پہنچ گئے ۔