جنوبی کوریا: آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی

January 26, 2018

جنوبی کوریا کے اسپتال میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی ہے۔

آتشزدگی کا واقعہ جنوبی کوریا کے جنوبی شہر مریانگ کے اسپتال میں پیش آیا، آگ چھ منزلہ عمارت کی پہلی منزل پر لگی جو اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ سے شروع ہوئی ،حادثے کے وقت 200 مریض اسپتال میں موجود تھے۔

حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 31 سے بڑھ کر 41 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 70 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جنوبی کوریا کی دس سالہ تاریخ میں اسے آتشزدگی کا سب سےبڑا حادثہ قرار دیا جارہا ہے۔