ڈیرہ غازی خان سے 7 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

February 09, 2018

آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائی کے دوران ڈیرہ غازی خان سے 7 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے پولیس کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ کارروائی میں7 مشتبہ دہشت گرد وں گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن میں لیپ ٹاپس اور دیگر مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔