سی پیک اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کلبھوشن کے ثبوت موجود ہیں، دفتر خارجہ

February 10, 2018

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) خطے کی خوشحالی اور ترقی کے منصوبے سی پیک اور پاکستان میں بھارت کی منفی مداخلت اب کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔اس کا سب سے بڑا ثبوت جاسوس کلبھوشن جادیو ہے،ہماری افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔سی پیک اور پاکستان میں منفی بھارتی مداخلت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، کلبھوشن اس کا ثبوت ہےبھارتی آرمی چیف کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ شہادت مومن کا مطلوب و مقصود ہے،پاکستان اپنے دفاع کیلئے تمام اقدامات کریگا، بھارت نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے،ایران پاکستان پائپ لائن منصوبہ جاری ہے،افغان وفد سے مذاکرات کا عمل جاری ہے،پاکستان چینی باشندوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنائے گا، امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستانی امداد روکنے کے بل کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی ہاؤس آف نمائندگان میں پاکستان کی غیر دفاعی امداد روکنے کے بل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ افغان وفد سے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔ خلائی ٹیکنالوجی کا استعمال پُرامن مقاصد کے لیے ہونا چاہیئے۔ پاکستان اپنے دفاع کیلئے تمام اقدامات کرنے کا حق رکھتا ہے۔ لیبیا میں ڈوبنے والے پاکستانیوں کے معاملات سے متعلق سفارتخانے میں ایک خصوصی سیل بنادیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا۔ انہوں نے کراچی میں چینی باشندے کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چینی باشندوں کے تحفظ کو ہرصورت یقینی بنائے گا جو ہماری اہم ترجیح ہے۔ میڈیا کی جانب سے کیے گئے سوالوں کے جواب میں ترجمان کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس بھارت کی جانب سے ایک ہزار 970 مرتبہ جبکہ گزشتہ ہفتے متعدد بار لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی فوج نے 2018 میں 190 سے زائد بار کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری کی خلاف ورزی کی ۔بھارتی قابض فوج نے 2 کشمیریوں کو شوپیاں میں شہید کیا ۔ایک لڑکی بھارتی قابض فوج کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوئی ۔دنیا بھر کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو اس معاملے پر کھڑا ہونا چاہیے۔ بھارت نے کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے۔4 فروری کو بھارتی ڈپٹی کمشنر کو طلب کرکے احتجاج بھی کیا گیا ۔ دوسری جانب بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت بھی پاکستان مخالف بیانات دے رہے ہیں لیکن انہیں بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ جو بھی کہہ لیں شہادت مومن کا مطلوب و مقصود ہے اور ہماری افواج ہر بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں اور پاکستان اپنے دفاع کے لئے تمام اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہرریاست کو خلائی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا پورا حق ہے لیکن یہ حق پرامن مقاصد کے لئے ہونا چاہئے ہتھیاروں کی دوڑ نہیں شروع ہونی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ بھارت آج تک یہ جواب نہیں دے سکا کہ کلبھوشن جادیو کے پاس حسین مبارک کا پاسپورٹ کہاں سے آیا جبکہ بھارت نے کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کی کوئی دستاویزات بھی نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان جنوری 2017 سے یہ دستاویزات مانگ رہا ہے۔ لیکن بھارت نے جواب میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کو غیردفاعی امداد روکنے کے بل کا جائزہ لے رہے ہیں، کابل میں امریکی ڈپٹی سیکرٹری آف اسٹیٹ کا بیان مثبت ہے۔