سعودی عرب فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دے دیگا، اسرائیلی وزیر کا دعویٰ

February 10, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر نے امید کا اظہار کیا ہے کہ سعودی عرب ائیر انڈیا کو تل ابیب تک پرواز کیلئے اپنی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دے گا، ریاض ایسے کسی بھی امکان کو مسترد کرچکا ہے تاہم انڈین فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس روٹ پر اب بھی کام ہورہا ہے۔ اسرائیلی وزیر برائے توانائی یوول سٹینٹ نے تل ابیب ریڈیو کو بتایا کہ سعودی فضائی حدود سے اسرائیل سے بھارت جانے والی پروازوں کے معاملے پر بظاہر پیش رفت ہوئی ہے۔