پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آگ لگ گئی

February 12, 2018

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال بلاک میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی اور پانچویں منزل پر لگی ہے،ایمبولینس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ بجھانےمیں مصروف ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج میں کام کرنے والے تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔