ہر صدمہ نئے عزم سے دوبارہ کھڑے ہونےکےاسباب مہیا کرتاہے،عمران خان ،کارکنان کے نام پیغام

February 13, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے این اے 154 کے انتخابی نتائج سے افسردہ کارکنان کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ کو پہنچنے والا ہر دھچکا نقائص کے تجزئیے اور ان کی درستی کا موقع فراہم کرتا ہے۔ آپ کو پہنچنے والا صدمہ ایک نئے عزم ، ولولے اور مزید قوت سے دوبارہ اٹھ کھڑے ہونے کے اسباب مہیا کرتا ہے۔ 2018ءکا انتخاب انشاءاللہ ہمارا ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب قومیں، لوگ اور ادارے اپنی غلطیوں کو کامرانی کا زینہ بناتے ہیں۔ ہمت ہار جانے والے کبھی اپنی صحیح صلاحیتوں سے استفادہ نہیں کر پاتے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دہائیوں پر محیط اپنی جدوجہد کے دوران میں نے کبھی دل شکستگی کو پاس نہیں پھٹکنے دیا۔ ہر صدمے اور شکست کے بعد میں نے مزید قوت کے ساتھ میدان میں قدم جمائے۔ 2018ءکا انتخاب انشاءاللہ ہمارا ہے۔