فلم اے کوائٹ پلیس کا ایک اور ٹریلر

February 13, 2018

دہشت اور خوفناک مناظر سے بھرپورہالی ووڈ سپر نیچرل تھرلرفلم اے کوائٹ پلیس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

جوہن کراسنسکی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ویران جگہ پر رہنے والے ایک ایسے خاندان کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار مخلوق سے محفوظ رہنے کیلئے اشاروں کی زبان بولنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

فلم میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں میں جوہن کراسنسکی، ایمیلی بلنٹ، نواح جیوپ اور میلیسنٹ سیمونڈز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مائیکل بے کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 06اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔