برطانوی صحافی پارلیمنٹیرینز سے ہوئی پین کیک ریس جیت گئے

February 14, 2018

برطانیہ میں پارلیمنٹیرینز اور صحافیوں کے درمیان 21ویں سالانہ پین کیک ریس کا انعقاد کیا گیا،رواں سال یہ مقابلہ صحافیوں کی ٹیم نے جیت لیا۔

برطانیہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی 21ویں سالانہRehab Parliamnetary Pancakeریس کا انعقاد کیا گیا۔

پارلیمنٹ ہاؤسز کے باہر ہونے والی اس ریس میں پارلیمنٹیرینز اور صحافیوں کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا۔

معذور افراد کی معاونت کرنے والیRehab نامی تنظیم کے بارے میں آگاہی کے مقصد کے تحت ہونے والی اس ریس میں حصہ لینے والے شرکاء کو پین کیکس اچھالتے ہوئے دوڑ نا تھا۔

معذور افراد سے ہمدردی کا احساس جگاتی یہ ریس صحافیوں کی ٹیم نے جیت لی۔