امریکا پاکستان کا نام واچ لسٹ میں شامل کرانے کیلئے متحرک

February 14, 2018

امریکا پاکستان کو دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی عالمی واچ لسٹ میں شامل کرانے کے لیے متحرک ہوگیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امریکا آئندہ ہفتے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے خلاف تحریک پیش کرے گا۔

مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ واچ لسٹ میں پاکستان کی نامزدگی رکوانے کے لئے امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ساتھ رابطے میں ہیں، امید ہے امریکا نہ بھی مانا تو نامزدگی واپس رکوا لیں گے۔