بلجیم میں 13 سال سے کم عمر بچے سوشل میڈیا پر اپنا اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے۔
اس بات کا اعلان بلجیم کے پرائیویٹ لائف تحفظ کے وزیر فلپ ڈی بیکر نے مقامی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کہ حکومت آئندہ ہفتے پارلیمنٹ میں ایک نیا قانون پیش کرنے جا رہی ہے جس کے تحت 13 سےلے کر 16سال تک کے بچے اور نوجوان والدین کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر اپنا اکاؤنٹ نہیں بنا سکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئی قانون سازی یورپین یونین کے قواعد کے عین مطابق ہے جس کے تحت رکن ممالک اپنی انفرادی حیثیت میں اس طرح کی قانون سازی کرسکتے ہیں۔