فرح خان نے میگا ہٹ فلم’دل والے دلہنیا ۔۔‘ ٹھکرادی تھی

February 16, 2018

بولی وڈ کے کنگ خان اور سپر اسٹار کاجل کی رومینٹک فلم ”دل والے دلہنیا لے جائیں گے“ کے تمام گانے کوریو گراف کرنے کی پیشکش فرح خان نے ٹھکرا دی تھی۔

یش راج کی فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ بولی وڈ فلم انڈسٹری کی سنہری کتابوں میں لکھی جاتی ہے۔

فرح خان کے قریبی دوست اور معروف ہدایت کار کرن جوہر نے ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران اونچی آواز میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ فرح خان اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت میں اتنی انوالو ہوتی تھی کہ انہوں نے 1996میں یش راج کی بلاک بسٹر فلم ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘ کے تمام گانے کوریوگراف کرنے کی پیشکش کو ٹھکرا دیاتھا حالانکہ وہ اس وقت ایک مراٹھی فلم کا پروجیکٹ کررہی تھیں۔

فلم کی شوٹنگ کے دوران شروتی شرما کی پرفارمنس کے بعد کرن جوہر فرح خان کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی مثال دے رہے تھے۔