عالمی مارکیٹ میں سونا اور خام تیل مہنگا ہوگیا

February 17, 2018

امریکی حصص بازار میں تیزی کے بعد عالمی مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے خام تیل ساڑے 4 فیصد اور سونا 3 فیصد مہنگا ہوکر عالمی مارکیٹ میں 3 ہفتے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل اور سونے کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ امریکی حصص بازار میں شدید مندی کے بعد رواں ہفتے تیزی ریکارڈ کی گئی جس کے ساتھ کموڈیٹی مارکیٹ میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے مقابلے سونا 40 ڈالر مہنگا ہوکر 1353اونس پر پہنچ گیا جو تین ہفتے کی بلند سطح ہے ۔

دوسری جانب امریکی خام تیل میں 2 ڈالر 56 سینٹس اضافے سے 61 ڈالر 55 سینٹس فی بیرل پر بند ہوا ، جبکہ لندن برینٹ خام تیل بھی 2 ڈالر 5سینٹس اضافے سے 64 ڈالر 84 سینٹس فی بیرل پر بند ہوئے ۔