نوجوان کا ایک ہاتھ سے شاندار کراؤڈ کیچ

February 17, 2018

کہتے ہیں اوپر والاجب بھی دیتا ہے چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے ، ایسا ہی کچھ اس نوجوان کے ساتھ بھی ہوا جو آکلینڈ کے گراؤنڈ میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین جاری ٹی ٹوئیٹنی میچ سے لطف اندوز ہونے گیا تھا لیکن اس کا جیک پوٹ ہی لگ گیا

یہ نوجوان اسٹوڈنٹ شائقین میں بیٹھا نیوزی لینڈ کی ٹیم کو سپورٹ کر رہا تھا کہ بیٹنگ کرتے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی روز ٹیلر نے زور دار چھکا لگا دیا تاہم باؤنڈری لائن کی دوسری جانب بیٹھے فین نے صرف ایک ہاتھ سے یہ کیچ پکڑ لیا اور پچاس ہزار ڈالر کا انعام جیت لیا۔

بعد ازاں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو میچ نہ جیت سکی تاہم نیوزی لینڈ کے سپوٹر پر قسمت کی دیوی ضرور مہربان ہو گئی ۔