الزام تراشی کرنےوالے ترقی کے دشمن ہیں، شہباز

February 18, 2018

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا ہےکہ ملکی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنے والے ملک وقوم کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

لاہورسےجاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نےکہاکہ الزام تراشی کی سیاست کرنےوالےملکی ترقی کے دشمن ہیں۔ ان عناصر نے ساڑھے 4برس میں صرف جھوٹ کی سیاست کو پروان چڑھایا، عوام ملک کو مسائل میں دھکیلنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔

ان عناصرنے اپنے صوبے میں بد ترین کارکردگی کامظاہرہ کیا، کے پی کے کی عوام بھی خالی نعرے لگانے والوں سے متنفر ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا ہےکہ یہاں الزام تراشی کی نہیں بلکہ خدمت کی سیاست ہو گی۔ سیاست دیانت اور ایمانداری کے ساتھ عوام کی خدمت کا نام ہے،عوام کی بے لوث خدمت ان کامشن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک جان میں جان ہےوہ عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔