ایم کیو ایم انٹرا پارٹی الیکشن کی پولنگ جاری

February 18, 2018

ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ میں انٹراپارٹی الیکشن کے لیے پولنگ ہو رہی ہے جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

ترجمان فاروق ستار کے مطابق رابطہ کمیٹی اور سی ای سی کے 25، 25 امیدوار منتخب کیے جائیں گے، سب سے زیادہ ووٹ لینے والا کنوینر منتخب ہوگا، جبکہ سربراہ کا اتنخاب بعد میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے زونل آفس میں بھی پولنگ جاری ہے، جبکہ دوسری جانب بہادر آباد گروپ نے حیدر آباد کی زونل کمیٹی کو تحلیل کر دیا۔

اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان پی آئی بی گروپ کی جانب سے اعلان کردہ انٹرا پارٹی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ کا عمل کا آغاز تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق پولنگ کےلیے ڈاکٹر فاروق ستار کی ہدایت پر پی آئی بی گراؤنڈ میں انتظامات کیے گئے ہیں ۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان کی جانب گزشتہ روز جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات کا عمل دن ایک بجے شروع ہونا تھا جوشام 6بجے تک جاری رہے گی اور اس کے بعد نتائج کااعلان اسی روز کیا جائے گا۔