رابطہ کمیٹی نے ڈسٹرکٹ پنجاب کی کمیٹی معطل کردی

February 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ڈسٹرکٹ پنجاب کی کمیٹی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ یہ اعلان رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر احمد قائم خانی اور ارشاد ظفیر نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سامنے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تنظیمی کام بہتر انداز میں چل رہا ہے، تاہم کل ایم کیو ایم پاکستان، ڈسٹرکٹ کمیٹی پنجاب کے سابقہ انچارج نے ایک خود ساختہ آڈیو میسیج چلایا جو تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی ہے۔