بھارت:پانچ برسوں میں چھ کھرب بارہ ارب روپے ہڑپ،مرکزی بنک

February 20, 2018

بھارت میں غضب کرپشن کی عجب کہانی بیان کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ برس میں چھ کھرب بارہ ارب ساٹھ کروڑ روپے ہڑپ کیے جا چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کا مشہور ڈائمنڈ تاجر نیرو مودی اکیلا بینک فراڈ میں ملوث نہیں اور کئی افراد نے اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ پانچ برس میں چھ کھرب سے زائد روپے فراڈ کیسز میں ہڑپ کئے جا چکے ہیں، صرف رواں مالی سال میں ایک کھرب 76 ارب کے بنک فراڈ ہوئے، حالیہ گیارہ ہزار کروڑ روپوں کے فراڈ کے ملزم نیرو مودی کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکاہے۔