سعودی عرب میں فیشن ویک کی تیاریاں شروع

February 21, 2018

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں تاریخ کا پہلا فیشن ویک سجانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اس فیشن ویک کا اہتمام22 عرب ممالک کی نمائندگی کرتے عرب فیشن کونسل کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور شہزادی نورہ بنتِ فیصل کو اس فیشن کونسل کا اعزازی صدر بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔

چھبیس سے اکتیس مارچ تک سجنے والے اس 6 روزہ فیشن ویک میں جہاں دنیا بھر سے نامور فیشن ڈیزائنرز شرکت کریں گے وہیں دلکش پہناوے بھی فیشن کے دلدادہ افراد کی توجہ کا مرکز بنیں گے جو نہ صرف ثقافتی تقاضوں پر پورا اترتے دکھائی دیں گے بلکہ اس میں سعودی عرب کی اقدار کا بھی خیال رکھا جائے گا۔