انسان اور بھیڑ کے خلیات پر مشتمل مخلوط النسل ایمبریو کا کامیاب تجربہ

February 21, 2018

سائنسدانوں نے انسان اور بھیڑ کے خلیات پر مشتمل مخلوط النسل ایمبریو یا جنین کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے، اس کا مقصد پیوند کاری کے لیے انسانی اعضاء کی فراہمی کو آسان، سستا اور فوری بنانا ہے۔

امریکی اور جاپانی سائنسدانوں نے اسٹیم سیل اور جین کی ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے انسانی اسٹیم سیل کو کامیابی کے ساتھ بھیڑ کے ابتدائی مرحلے کے ایمبریو میں منتقل کر لیا ہے۔

اس طرح انسانی اعضاء کو فارمی جانوروں میں اس طرح سے بڑا کیا جا سکتا ہے کہ وہ مریضوں کے مدافعتی نظام سے مطابقت رکھیں اور پیوندکاری کی صورت میں انسانی جسم نئے اعضاء کو مسترد نہ کرے۔