نواز شریف پارلیمنٹ کو عدلیہ کے مقابل لارہے ہیں، سڑکوں پر نکلوں گا، عمران خان

February 21, 2018

پشاور(خبرایجنسی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف پارلیمنٹ کے خلاف سپریم کورٹ کو استعمال کرر ہے، جمہوریت اور عدلیہ کو بچانے کیلئے عوام کو سڑکوں پر لائوں گا، سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار بدلنا ہو گا، مجھے ایک سینیٹر بنانے کیلئے 40کروڑ روپے کی آفر ہوئی،شریف خاندان کو ڈر ہے کہ ان کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے، نواز شریف عدلیہ مخالف بیانات دے کر توہین عدالت کر رہے ہیں۔ منگل کو عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کو ڈر ہے کہ ان کے خلاف فیصلہ آنے والا ہے، عامر باکسر کو پاکستان لایا جا رہا ہے، وہ بتائے گا اس نے شہباز شریف کے کہنے پر کتنے قتل کئے، ہم نے 6سینیٹر نامزد کئے ہیں، چاہتے ہیں ہمارے سینیٹرز کامیاب ہوں، مجھے ایک سینیٹر بنانے کیلئے 40کروڑ روپے کی پیشکش ہوئی، تحریک انصاف کے لوگ نہیں بکیں گے، سینیٹ انتخابات کا طریقہ کار بدلنا ہوگا، اپنی ذات کیلئے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا، ملک کا مستقبل، عدلیہ اور جمہوریت بچانے کیلئے لوگوں کو سڑکوں پر نکالوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی عدلیہ کیلئے جلسے کروں گا، آج بھی میں پرائیویٹ ہیلی کاپٹر پر اپنا پیسہ خرچ کر کے پاکستان آیا ہوں، پارلیمنٹ کو انہوں نے استعمال کیا تو ہم سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے، نواز شریف پارلیمنٹ کو سپریم کورٹ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، سپریم کورٹ نے نواز شریف کو صفائی کے بہت مواقع دیئے، جتنا نواز شریف کو اپنی صفائی دینے کا موقع ملا اتنا کسی پاکستانی کو نہیں ملا، نواز شریف عدلیہ مخالف بیانات دیکر توہین عدالت کر رہے ہیں۔