حضرت فاطمہ زہرہؓ بلند سیرت و کردار کی مالک تھیں،مولانا مرزا یوسف حسین

February 21, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جامعہ مسجد نور ایمان کے خطیب مولانا مرزا یوسف حسین نے کہا ہے کہ خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرہ سلام اللہ علیہ بلند سیرت و کردار اور اعلیٰ اقدار کی مالک تھیں ،ایام فاطمیہ کے سلسلے میں اجتماعات سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ آپ نیک سیرت ،سخی،اسلام دوست اور صبر و تحمل کا پیکر ہونے کے ساتھ ساتھ عظیم مجاہدہ تھیں آپ نے رسول اکرم ؐور علی مرتضیٰؓ کے شانہ بشانہ دین کی تبلیغ اور ترویج کے فرائض انجام دئے۔