عمر کوٹ ،لینڈ مافیا اور این جی او انچارج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

February 21, 2018

عمرکوٹ (نامہ نگار) عمرکوٹ کے جیلانی محلے کے مکینوں احمد شاہ، مصری شاہ، عباس علی شاہ اور دیگر کی قیادت میں بااثرلینڈمافیا اور ایک این جی اوز کے انچارج اور ان کے حمایتوں کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے شکایت کی گئی کہ عمرکوٹ شہر کے جیلانی محلے میں ہمارے پلاٹوں پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور منع کرنے پر ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے ان قبضہ مافیا کے خلاف حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔