امریکی جنگی طیارے سے پٹرول کے دو ٹینکر گر گئے، جاپان کا اظہار تشویش

February 21, 2018

ٹوکیو (جنگ نیوز) جاپانی وزارت دفاع نے امریکی جنگی طیارے سے پٹرول کے دو ٹینکس ایک جھیل میں گرنے کے واقعے کے حوالے سے وضاحت طلب کی ہے۔ جاپانی وزارت دفاع نے امریکی فوج سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسے کسی حادثے کی روک تھام ازحد ضروری ہے۔ امریکی ایف سولہ جنگی طیارے سے آج منگل کی صبح یہ ٹینکس شمالی جاپان کی ایک جھیل میں اُس وقت گرے جب وہ ایک جنگی آزمائش میں مصروف تھا۔ ان ٹینکس کے گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔