ہیلی کالج اورالخدمت فائونڈیشن میں معاہدہ

February 21, 2018

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس اور الخدمت فائونڈیشن کے درمیان باہمی ہم آہنگی سے متعلق امور کو فروغ دینے کیلئے معاہد ہ طے پاگیا۔ اس سلسلے میں کالج کے زیر اہتمام مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان،اسسٹنٹ سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن میاں بابر حامد اور فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ کالج کے طلبہ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی تعلیمی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جا رہاہے ۔