بھؤ بھؤ

February 21, 2018

دو کتے گلی میں لیٹے سستا رہے تھے۔
کسی مکان سے ایک لڑکی نکلی۔
کتوں پر نظر پڑتے ہی چلائی۔
’’امی امی‘‘کہتے ہوئے واپس بھاگ گئی۔
کتے آنکھیں موندے پڑے رہے۔
اس کے بعد ایک بوڑھا گزرا۔
کتوں کو دیکھ کر ’’ہش ہش‘‘کیا۔
کتوں نے بے زاری سے دیکھا۔
ایک عورت گلی میں آئی۔
کتوں کو دیکھ کر ’’دُر دُر موئے‘‘ کہا۔
کتوں نے برا سا منہ بنایا۔
پھر ایک لڑکا کہیں سے ٹپکا۔
زور سے ’’بھؤبھؤ‘‘ کہہ کر بھاگ گیا۔
ایک کتے نے دوسرے سے کہا،
’’انسانوں کے بھونکنے سے کتوں کا رزق کم نہیں ہوتا۔‘‘