لندن حجاب فیشن ویک، لوہن کی بھی حجاب پہن کرشرکت

February 21, 2018

برطانوی دار الحکومت لندن میں رنگا رنگ حجاب فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں40 معروف فیشن ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

دوروزتک جاری رہنے والے لندن موڈیسٹ فیشن ویک نامی اس ایونٹ میں دیدہ زیب ڈیزائنز اور رنگوں کے حجاب پہنے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

ایونٹ میں معروف ہولی وڈ اداکارہ لندسے لوہن نے بھی حجاب پہن کر خصوصی شرکت کی ۔

فیشن ویک کے دوران لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے ڈیزائنرز کے کام کو خوب سراہا۔