پی ایس ایل میں شرکت کیلئے عمران طاہر دبئی پہنچ گئے

February 21, 2018

پی ایس ایل میں شرکت کے لیے جنوبی افریقا کے لیگ اسپنر عمران طاہر بھی دبئی پہنچ گئے، جبکہ ان فٹ شکیب الحسن کی جگہ بنگلا دیش ہی کے صابر رحمان پشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔

ایونٹ کے افتتاحی روز پشاور زلمی اپنے اعزاز کی دفاعی مہم ملتان سلطان کے خلاف میچ سے کرے گی، لیگ میں شریک نئی ٹیم ملتان سلطان کے اہم رکن لیگ اسپنر عمران طاہر بھی دبئی پہنچ گئے ہیں ۔

دوسری جانب ان فٹ شکیب الحسن کی جگہ بنگلادیش ہی کے صابر رحمان پشاور زلمی کا حصہ بن گئے ہیں ۔